12 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی…روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور دیکھا جارہا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 87 روپے سے بھی نیچے آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 88 روپے کی سطح پر آگیا۔

ابنا: ایکسچینج کمپیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈالر کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈاون کے باعث اس کی رسد میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے باعث برآمد کنندگان اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ڈالر کی فروخت دیکھی گئی جبکہ ڈالر کی طلب کا زور بھی مارکیٹ میں ٹوٹ گیا۔ دوسری جانب فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30 پیسے زائد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 86 روپے 92 پیسے کی سطح پربند ہوا۔  ..........

/169